معروف یوٹیوبر کو نجی ہوٹل سے مطالبہ کرنا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر کشف انصاری کو نجی ہوٹل سے تعاون کا مطالبہ کرنا مہنگا پڑگیا۔
کشف انصاری ایک شاندار پاکستانی یوٹیوبر ہے جس نے نجی ٹی وی کے "گیم شو ایسے چلے گا" کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاکر کشف انصاری بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔
کشف انصاری نے اپنے اسنیب چیٹ اکاونٹ پر ایک طویل ویڈیو اپنے مداحوں کیساتھ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں سے مدد کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ "ایک پیج سے میں نےتعاون کی بات کی اور وہ پیج ایک ریزورٹ کا تھا، میں نے جب ان سے اس معاملے میں رجوع کیا تو وہ مجھ سے بہت طنزیہ انداز میں بات کرنے لگے جس پر میں نے بھی اسی طرح جواب دیا۔"
انہوں نے بتایا کہ "ہم نے اُن کے گوگل پیج پر ریٹنگ دی جس کا انہوں نے غلط استعمال کیا اور الگ الگ گروپس میں میرے خلاف غلط بیانی کرنی شروع کردیں اور ایسا ظاہر کیا جیسے میں نے انہیں بلیک میل کیا ہے"۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان عالمی کشمکش کا میدان کارزار ؟
کشف انصاری نے یہ بھی بتایا کہ" اس حرکت کے سبب انہیں کئی لوگوں کے انتہائی واحیات اور دھمکی آمیز میسیجز موصول ہوئے ہیں اور ان کے انسٹاگرام اکاونٹ کو کئی لوگوں کی جانب سے رپورٹ بھی کیا جاریا ہے۔"
انہوں نے کہا کہ "اِن سب چیزوں کے باعث میں بہت پریشان ہوں اور مجھے مدد کی ضرورت ہے‘۔کشف انصاری نے وہ دھمکی آمیز سکرین ساٹس بھی شیئر کیے جو انہیں موصول ہوئے۔"
ٹک ٹاکر نے اپنے ویورز سے اپیل کی کہ" اگر انہیں لگتا ہے کہ وہ غلط ہیں تو انہیں بتایا جائے ورنہ ان کا ساتھ دیا جائے اور اس مشکل وقت میں ان کی مدد کی جائے۔"