گوجرانوالہ: گھر  میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ،میاں ،بیوی اور 2 بیٹیاں جھلس گئیں

Sep 01, 2024 | 12:44:PM

(زاہداقبال رانا )گوجرانوالہ میں لیاقت روڈ کے قریب گھر کے سٹور روم میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  آگ لگنے سے میاں ،بیوی اور 2 بیٹیاں جھلس گئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں 45 سالہ فضیلت،46 سالہ شاہد،20 سالہ آنسہ اور18 سالہ فرخ شامل ہیں۔

 ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔
 

مزیدخبریں