(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ادیتی راؤ حیدری پیاگھرسدھارنے کی تیاریاں کرنے لگیں،ان کی شادی کاوینیو بھی سامنے آگیا ہے تاہم شادی کی تاریخ اوردیگرتفصیلات ابھی منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔
بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی اوراپنے منگیتر اداکار سدھارتھ سورینارائن کی شادی کی منصوبہ بندی سے متعلق گفتگوکی ہے۔
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ادیتی راؤ حیدری نے زیادہ تفصیلات دیئے بغیراتنا بتایا کہ وہ اورسدھارتھ سورینارائن واناپارتھی میں 400 سال پرانے مندر میں شادی کریں گے جو ان کے اہلخانہ کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔
انٹرویو کے دوران اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ سدھارتھ نے پہلی بارشادی کے لیے ان کی نانی کے اسکول میں پوچھا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دونوں کی دوسری شادی ہے،ادیتی راؤحیدری کی پہلی شادی اداکار ستیہ دیپ مشرا کےساتھ ہوئی تھی،دونوں نے اپنی شادی کوخفیہ رکھاتھابعدازاں ان کی علیحدگی ہوگئی تھی۔
دوسری جانب سدھارتھ نے سال 2003ء میں میگھنا نارائن سے پہلی شادی کی تھی اورسال 2007ء میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ ادیتی راؤ حیدری اورسدھارتھ نے سال 2021ء میں تامل تیلگو فلم "مہاسمندرم" میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور اسی فلم کے بعدان دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات قائم ہوگئے تھے،دونوں نے کچھ عرصے تک تعلقات کو خفیہ رکھا تھا،بعدازاں اکثر فلمی پریمیئرز،ایوارڈ شوز اور پرائیویٹ پارٹیز میں ایک ساتھ دیکھا گیاجس کے بعد دونوں کی شادی کی خبریں بھارتی میڈیا میں گردش کرنے لگی تھیں۔
اداکارہ نے رواں سال مارچ میں اپنی اورسدھارتھ کی شادی کی خبروں پرخاموشی توڑتے ہوئے انہیں افواہ قراردیاتھا جبکہ منگنی کی تصدیق کردی تھی۔