اداکارہ مہوش حیات کی 8 سال بعد ڈراموں میں واپسی

وہ 2016ء کے بعد پہلی بار ڈرامے میں احسن خان کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی

Sep 01, 2024 | 15:33:PM
اداکارہ مہوش حیات کی 8 سال بعد ڈراموں میں واپسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مہوش حیات 8 سال بعد ڈراموں میں واپس آرہی ہیں جس میں سپراسٹاراحسن خان ان کے مدمقابل اداکاری کررہے ہیں جن کانام کسی بھی ڈرامے کی کامیابی کی ضمانت سمجھاجاتاہے۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ "پنجاب نہیں جائوں گی "اداکارہ 2016ء کے بعد پہلی بار ڈراموں میں واپس آنے کو تیار ہیں۔

اداکارہ مہوش حیات اس بار ناموراداکار احسن خان کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی،نئے ڈرامے سے متعلق مزید  تفصیلات تونہیں بتائی گئیں تاہم ذرائع کادعویٰ ہے کہ مہوش حیات اوراحسن خان کے اس ڈرامے کوسراج الحق ڈائریکٹ کررہے ہیں جواس سے قبل احسن خان اورثناء جاوید کے ہٹ ڈرامے"سکون"اوروہاج اوریمنیٰ زیدی کے ہٹ ڈرامے "تیرے بن"کو بھی ڈائریکٹ کرچکے ہیں۔

احسن خان اورمہوش حیات کانیاڈرامہ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینرتلے عبداللہ کادوانی اوراسدقریشی نے پروڈیوس کیاہے۔

احسن خان اورمہوش حیات اس سے قبل بھی کئی میگاہٹ ڈرامہ سیریلز میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں جن میں میرے قاتل میرے دلدار،کبھی کبھی اورمراۃ العروس تو سپرہٹ ڈرامے تھے،اس کے علاوہ اسٹیج پر ماڈرن لائیوپرفارمنسز کاسلسلہ بھی احسن خان اورمہوش حیات نے ایوارڈشوزمیں شروع کیاتھا۔ 

مہوش حیات نے ایک ٹیلی فلم "اجازت" کے ذریعے ٹی وی اسکرین پر واپسی کی تھی جس میں ان کے ہمراہ معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین(ایچ ایس وائے) نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے تاہم انہوں نے آخری ڈرامہ 8 سال قبل کیا تھا۔