نارووال میں جنگلی بندروں نے ادھم مچادیا

Sep 01, 2024 | 15:38:PM
 نارووال میں جنگلی بندروں نے ادھم مچادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( یاسر عرفات) نارووال میں جنگلی بندروں نے شہریوں کا جینا محال کردیا، خواتین اور بچے خوف کے باعث گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نارووال میں جنگلی بندر آزادنہ گلیوں محلوں میں گھومنے لگے ، شہریوں کا جینا محال کردیا جبکہ خواتین اور بچے خوف کے مارے گھروں تک محدود رہنے پر مجبور ہوگئے ۔

علاقہ مکینوں کے مطابق فون کالز کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف منظر سے غائب ہیں اور ابھی تک نہیں پہنچے، اس کے علاوہ   ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بندروں کو پکڑنے کی کوشش کی پر وہ رہے ناکام رہے۔

یہاں تک کہ جنگلی بندر گھروں کی چھتوں پر آزادنہ گھومنے اور  گھروں سے کھانے پینے کا سامان اٹھانے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بندروں کو دیکھ خواتین اور بچے خوف سے چیخ وپکار کرتے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ بندروں کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام  ہے ۔