امریکی ماڈلز جیجی حدید اور بیلا حدید کی والدہ کی 60 سال کی عمر میں منگنی

یولینڈا حدید نے 1994 ءمیں فلسطینی نژاد امریکی بزنس مین محمد حدید سے شادی کی تھی

Sep 01, 2024 | 15:40:PM

(ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ امریکی ماڈلز جیجی حدید اور بیلا حدید کی والدہ یولینڈا حدید نے 60 سال کی عمر میں دیرینہ بزنس مین دوست جوزف جینگولی سے منگنی کرلی۔

 بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یولینڈا حدید نے اپنے انٹرویو میں بتایاہے کہ وہ جوزف کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لیے ہالینڈ گئی تھیں جہاں جوزف نے اُنہیں شادی کے لیے پروپوز کیا تو میں نے جوزف کی پیشکش قبول کرلی کیونکہ ہم دونوں میں بہت سی عادات مشترکہ ہیں اور ہم ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں،اس پیشکش کو قبول کرنے کے بعد ہم نے  باقاعدہ منگنی کرلی۔

 رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ یولینڈا حدید نے اپنے انٹرویو میں شادی کی تاریخ کے بارے میں کوئی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔

 اس سے قبل سال 2018 ءمیں یولینڈا حدید نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اُنہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ ڈیوڈ فوسٹر کے ساتھ بریک اپ کے بعد ڈیٹنگ سے دور رہنے اور خود پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

 یولینڈا حدید نے کہا تھا کہ اُنہوں نے کافی حد تک خود کو سنبھال لیا تھا اور پھر اُن کی زندگی میں جوزف کی انٹری ہوگئی، جوزف سے ملنے کے بعد زندگی جینے کی نئی وجہ ملی اور پھر دونوں کے درمیان آہستہ آہستہ محبت کا رشتہ قائم ہوگیا۔

واضح رہے کہ یولینڈا حدید نے سال 1994 ءمیں فلسطینی نژاد امریکی بزنس مین محمد حدید سے شادی کی تھی جن سے اُن کی دو بیٹیاں جیجی حدید، بیلا حدید اور ایک بیٹا انور حدید ہے۔

یولینڈاحدید نے بیٹے کی پیدائش کے بعدسال 2000ء میں محمد حدید سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، پھر سال 2011ء سے 2015ء تک وہ ڈیوڈ فوسٹر کے ساتھ رومانوی تعلقات میں رہیں،ڈیوڈ فوسٹر سے بریک اَپ کے بعد یولینڈا حدید نے بزنس مین جوزف جینگولی  کے ساتھ کچھ عرصہ دوستی کے رشتے میں رہنے کے بعد منگنی کرلی ہے۔
 

مزیدخبریں