وزیراعظم کی رانا تنویر حسین کی رہائش گاہ آمد، رانا افضال حسین کی وفات پر تعزیت 

Sep 01, 2024 | 15:45:PM
وزیراعظم کی رانا تنویر حسین کی رہائش گاہ آمد، رانا افضال حسین کی وفات پر تعزیت 
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے گھر پہنچے اور ان کے بھائی و رکن صوبائی اسمبلی رانا افضال حسین کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے رانا افضال حسین کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔