فریال محمود نے نعمان اعجاز کےساتھ کام کا تجربہ خوفناک قرار دے دیا

معروف اداکارہ نے وراسٹائل اداکار کےساتھ ڈرامہ سیریل

Sep 01, 2024 | 15:54:PM
فریال محمود نے نعمان اعجاز کےساتھ کام کا تجربہ خوفناک قرار دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ فریال محمود نے سینئر اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو خوفناک قرار دے دیا۔

رواں سال کے آغاز پر  ریلیز ہونے والی فلم "وکھری"میں اداکاری کے جوہردکھانے والی اداکارہ فریال محمود اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ بولڈ تصاویر اور ویڈیوز کے سبب بھی سوشل میڈیا پر زیربحث رہتی ہیں،وہ ادکاری کے ساتھ ساتھ رقص کی بھی دلدادہ ہیں۔

اداکارہ فریال محمود نے حال ہی میں فیصل قریشی کی پوڈ کاسٹ  میں شرکت کی جس میں انہوں نے ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے بات کی ۔

پوڈ کاسٹ کے دوران فیصل قریشی نے فریال محمود سے مختلف ساتھی اداکاروں کے نام لیکر پوچھا کہ وہ انکے متعلق کیا کہنا چاہیں گی اور اس دوران انہوں نے نعمان اعجاز کا نام بھی لیاتوفریال محمود نے کہا کہ نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنا ایک خوفناک تجربہ رہا۔

فریال محمود نے بتایا کہ نومی بھائی کے ساتھ کام کرنا کافی مشکل ہے  کیونکہ ان کے کام کرنے کا ایک خاص طریقہ ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ سامنے والا بھی بہت بہترین کام کرے۔

فریال محمود کا کہنا تھا کہ نعمان اعجاز کام کرتے ہوئے ساتھی اداکار کو اپنے انداز میں سمجھاتے ہیں جس کو سمجھنے کیلئے سامنے والے کو اتنا سمجھدار ہونا چاہئے کہ وہ سمجھ بھی سکے لیکن اگر نعمان اعجاز کی سکھائی ہوئی بات سمجھ آگئی تو بس اداکار کیلئے کام بے حد آسان ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ فریال محمود نے نعمان اعجاز کےساتھ ڈرامہ سیریل"رقیب سے" میں کام کیا تھا جس میں ثانیہ سعید، حدیقہ کیانی، حمزہ سہیل اور دیگر فنکاروں نے  بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

 فریال محمود کے مقبول  ڈراموں میں گستاخ ، بھیگی پلکیں ،آپ کے لیے ،ببّن خالہ کی بیٹیاں ،بابا جانی اور رقیب سے شامل ہیں۔