ہمیں خیرات نہیں ہمارا حق چاہئے،حافظ نعیم الرحمان

پاکستان کے حالات پڑھے لکھے جاہلوں نے خراب کیے ہیں، ہمیں اپنی طرز سیاست بدلنا ہو گی، امیر جماعت اسلامی

Sep 01, 2024 | 16:10:PM

(24 نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی کے بھاری بلوں پر چند روپے کی کمی خیرات ہے، ہمیں خیرات نہیں ہمارا حق چاہیے۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلبا کے اعزاز میں یوتھ ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک کے ہر تعلیمی ادارے تک منشیات پہنچ چکی ہے، ہمارے بچوں کے جسموں میں منشیات کا زہر اتارا جا رہا ہے، پاکستان کے حالات پڑھے لکھے جاہلوں نے خراب کیے ہیں، ہمیں اپنی طرز سیاست بدلنا ہو گی، بجلی کے بھاری بلوں پر چند روپے کی کمی خیرات ہے، ہمیں خیرات نہیں ہمارا حق چاہیے، تنخواہ دار طبقے کی تنخواہوں پر بھاری بھرکم ٹیکس منظور نہیں۔

ضرورپڑھیں:بلوچستان:طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہر دور میں آئی پی پیز لگی ہیں، 100 میگاواٹ کے پلانٹ کو کاغذات میں 150 میگاواٹ دکھایا گیا، قوم پرستی کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کیا جاتا ہے، جماعت اسلامی اس تقسیم کو ختم کرنا چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک کا ہر بچہ تعلیم کے ذریعے آگے بڑھے اور پاکستان کا نام روشن کرے۔   

مزیدخبریں