اداکارہ سجل علی ٹک ٹاکر بننے کو تیار

Sep 01, 2024 | 16:42:PM

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ سجل علی ٹک ٹاکر بننے کو تیار ہیں۔

سوشل میڈیا پیجز کے مطابق معروف پروڈیوسر سلطانہ صدیقی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیاہے کہ سیفی حسن کی آنے والے ڈرامہ سیریل میں سجل علی ٹک ٹاک اسٹار کا کردار ادا کرنے والی ہیں۔

پروڈیوسر کے مطابق مذکوہ ڈرامہ سیریل کا اسکرپٹ مصطفیٰ آفریدی نے تحریر کیاہے،انہوں نے بتایا کہ سجل علی کے مدِمقابل مرکزی اداکار سمیت ڈرامے کی دیگر کاسٹ کا انتخاب ہونا ابھی باقی ہے۔
 

مزیدخبریں