راولپنڈی ٹیسٹ؛ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 262رنز پر آؤٹ، پاکستان کا مایوس کن آغاز

Sep 01, 2024 | 17:44:PM
راولپنڈی ٹیسٹ؛ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 262رنز پر آؤٹ، پاکستان کا مایوس کن آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 262 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئی،خرم شہزاد نے 6 ،امیر حمزہ نے 2 اور سلیمان آغا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،پاکستان کوپہلی اننگز میں 12 رنز کی لیڈ حاصل ہے، پاکستانی بلے بازوں نے دوسری اننگز کا مایوس کن آغاز کیا اور صرف 9 رنز پر 2 وکٹیں گر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ  کے تیسرے روز بنگلہ دیش نے 10 سکور سے بغیر کسی نقصان کے کھیل کا آغاز کیا لیکن یکے بعد دیگر بنگال ٹائیگرز 4 وکٹیں گنوا بیٹھے، پاکستانی باؤلر خرم شہزاد نے بنگال ٹائیگرز کے پرخچے اڑا دیئے۔ بنگلا دیش کی پہلی وکٹ 14 اور دوسری 19 رنز پر گری جبکہ 20 رنز کے مجموعے پر دو مزید وکٹیں گر گئیں جبکہ 26 رنز پر بنگلا دیش کی آدھی سے زائد ٹیم پویلین لوٹ گئی۔مہمان ٹیم کی جانب سے شادمان اسلام 10، ذاکر حسین ایک، نجم الحسن 4، مومن الحق ایک، مشفق الرحیم 3 جبکہ شکیب الحسن 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

یکے بعد دیگر وکٹیں گرنے کے بعد لٹن داس اور مہدی حسن نے لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سنبھالا اور ٹیم کا سکور 191 تک پہنچایا،اس کے بعد مہدی حسن 78 رنز بنا کر خرم شہزاد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ  تسکین احمد صرف ایک رن بنا کر ہی چلتے بنے۔لٹن داس اور مہدی حسن میراز کی ذمہ دارانہ اننگز نے بنگلہ دیش کے سکور کو آگے بڑھایا، لٹن داس 138 اور مہدی حسن میراز 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں پویلین کی راہ دیکھائی جبکہ میر حمزہ اور سلمان آغا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

گزشتہ روز گرین کیپس کے اوپنر ایک بار پھر اپنی ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، پہلی وکٹ صفر پر گر گئی جب عبداللہ شفیق بغیر کھاتہ کھولے تسکین احمد کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کا دوسرا نقصان 107 رنز کے مجموعے پر ہوا، کپتان شان مسعود57 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ شاہینوں کی تیسری وکٹ 122 رنز پر گری جب صائم ایوب 58 رنز بنا کر مہدی حسن مرزا کا شکار بنے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ151 رنز پر گری، سعود شکیل صرف 16 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ سابق کپتان بابر اعظم 31 رنز ہی بنا پائے، شاہینوں کو چھٹا نقصان211 رنز پر محمد رضوان کی صورت میں اٹھانا پڑا، وکٹ کیپر بلے باز بھی صرف 29 رنز پر ہی ہمت ہار گئے۔قومی ٹیم کی جانب سے خرم شہزاد 12، محمد علی 2، ابرار احمد 9 رنز ہی بنا پائے، یوں پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 274 رنز ہی بنا پائی۔بنگلادیش کے مہدی حسن نے 5، تسکین نے 3، ناہید اور شکیب الحسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 9رنز بنائے، پاکستان کی مجموعی برتری  21رنز ہو گئی، عبدللہ شفیق نے 3 اور خرم شہزاد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے، حسن محمود  نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:ہمیں خیرات نہیں ہمارا حق چاہئے،حافظ نعیم الرحمان

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: