25 کروڑ عوام کو مہنگی بجلی سے ریلیف دیا جائے:سابق نگراں وزیر تجارت وصنعت گوہر اعجاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سابق نگران وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے کہاہےکہ پارلیمانی کمیٹیز عوام کو ریلیف دینے کیلئےاپنا کردار ادا کریں،پاکستان کے 25 کروڑ عوام کو مہنگی بجلی سے ریلیف دیا جائے ۔
سابق نگران وزیر تجارت و صنعت نے آئی پی پی پیز کے خلاف تحقیقات کے معاملہ پر بیان دیتے ہوئے کہنا تھاکہ عوام کو 40 آئی پی پیز سے ریلیف دلوانے کے لیے محنت جاری رہے گی،ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹیز عوام کو ریلیف دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں،آئی پی پیز کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیٹیشن دائر کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ جلد آئی پی پیز کے خلاف درخواست کی سماعت کرے گی، آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ ضروری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان واقعی آکسفورڈ کے اگلے چانسلر کے طور پر بہترین انتخاب ہیں؟غیر ملکی میڈیا کےسوالات