دیپیکا کے ہاں بچے کی پیدائش کب متوقع؟بھارتی میڈیا تاریخ سامنے لے آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی سپر سٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ہونے والے پہلے بچے کی ممکنہ تاریخ پیدائش سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں رنویر اور دیپیکا دونوں ہی کاموں کو چھوڑ کر اپنے آنے والے بچے کیلئے خریداری اور تیاریوں میں مصروف ہیں، دونوں نے اپنے لیے ایک فلیٹ بھی خریدا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اگر تمام چیزیں منصوبے کے تحت ہوئیں تو دیپیکا اور رنویر کے بچے کی آمد 28 ستمبر کو ہوگی، اس بات کا انکشاف جوڑے کے انتہائی قریبی ذرائع نے بھارتی نیوز ویب سائٹ نیوز 18 کو کیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دیپیکا اپنے بچے کو جنوبی ممبئی کے ایک ہسپتال میں جنم دیں گی۔
اس سے قبل کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دیپیکا پڈوکون کے بچے کی پیدائش بھارت کے بجائے لندن میں ہوگی لیکن فی الحال حالیہ تفصیلات کے مطابق دونوں کا بچہ ہندوستان میں ہی پیدا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون 2025 کے مارچ تک زچگی کی چھٹیوں پر رہیں گی، چھٹیاں ختم ہوتے ہی وہ امیتابھ بچن، کمل ہاسن اور پرابھاس کے ساتھ فلم ‘کالکی’ کے سیکوئل کی عکسبندی کریں گی۔
واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے سال 2018 میں اٹلی میں شادی کی تھی، دونوں نے رواں برس فروری میں بچے کی متوقع آمد کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:استاد کو 16سالہ طالبہ کیساتھ شرمناک حرکت کرنا مہنگا پڑ گیا