نائیجریا میں سیلاب نے تباہی مچادی، 200 افراد ہلاک، لاکھوں بےگھر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نائیجیریا کی 28 ریاستوں میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے ، سیلاب سے 200 افراد ہلاک جبکہ 2 لاکھ بے گھر ہوچکے ہیں۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے مطابق بے گھر افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ایجنسی نے بتایا کہ سیلاب سے ایک لاکھ 7 ہزار ایکٹر پر پھیلی فصلیں بھی تباہ ہو گئی ہیں جس کے سبب سخت متاثرہ شمالی علاقے میں خوراک کی قلت کا مزید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ڈیزاسٹر رسپانس ایجنسی کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں سیلاب مزید بدتر ہو سکتا ہے کیونکہ سیلاب کا پانی وسطی اور جنوبی ریاستوں کی جانب نیچے کی طرف بہہ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طوفان کے باعث ہوائی جہاز ڈولنے لگا، لینڈنگ میں ناکامی، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل