ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کب ہوگا؟ْ جانئے

Sep 01, 2024 | 19:45:PM
ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کب ہوگا؟ْ جانئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی زیر صدارت ملک میں ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہوگا۔

 ربیع الاوّل اللہ کے آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت با سعادت کا جشن منایا جاتا ہے اور ملک میں مساجد ، عمارتوں اور شاہراہوں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا جاتا ہے، اس سلسلے میں ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی  کا جالس ہوگاجس میں ربیع الاوّل کے چاند کا اعلان کیا جائے گا۔ 

اس بابرکت دن پر ملک میں بڑی عمارتوں پر چراغاں جبکہ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی نصب کیے جاتے ہیں۔ مختلف مقامات پر درود و سلام کی محافل کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے ہمیشہ سے بدی کا ساتھ دیا، قوم نے مجھے مسترد کیا: طاہر القادری