رہائی کے بعد کرنل خالد کا پہلا بیان سامنے آ گیا

Sep 01, 2024 | 20:00:PM
رہائی کے بعد کرنل خالد کا پہلا بیان سامنے آ گیا
کیپشن: کرنل خالد رہائی کے بعد ویڈیو بیان جاری کر رہے ہیں
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) حال ہی میں فتنہ الخوارج کے چنگل سے رہائی پانے والے کرنل خالد کا بیان منظر عام پر آ گیا، فتنہ الخوارج کا اصلی چہرہ دکھا دیا۔

فتنہ الخوارج کے چنگل سے رہائی پانے والے کرنل خالد کا کہنا ہے کہ حال ہی میں  میرے والد کا انتقال ہوا تھا، میں نماز جنازے کیلئے گاؤں آیا تھا، عصر کے وقت 12، 14 خوارج نے مسجد سے ہمیں اغوا کیا، یرغمال بننے کے بعد انہوں نے زبردستی ہم سے ویڈیو بنوائی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست سے دستبردار کیوں ہوا؟ طاہر القادری نے آخرکار وجہ بتا دی

کرنل خالد کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج ہمیشہ حق اور سچ اور ملک کے دفاع کے ساتھ کھڑی ہے، علاقے کے مشیران اور رشتہ داروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں   جن کی کوشش سے  میں رہا ہوا۔