(احمد منصور) حال ہی میں فتنہ الخوارج کے چنگل سے رہائی پانے والے کرنل خالد کا بیان منظر عام پر آ گیا، فتنہ الخوارج کا اصلی چہرہ دکھا دیا۔
فتنہ الخوارج کے چنگل سے رہائی پانے والے کرنل خالد کا کہنا ہے کہ حال ہی میں میرے والد کا انتقال ہوا تھا، میں نماز جنازے کیلئے گاؤں آیا تھا، عصر کے وقت 12، 14 خوارج نے مسجد سے ہمیں اغوا کیا، یرغمال بننے کے بعد انہوں نے زبردستی ہم سے ویڈیو بنوائی۔
یہ بھی پڑھیں: سیاست سے دستبردار کیوں ہوا؟ طاہر القادری نے آخرکار وجہ بتا دی
کرنل خالد کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج ہمیشہ حق اور سچ اور ملک کے دفاع کے ساتھ کھڑی ہے، علاقے کے مشیران اور رشتہ داروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی کوشش سے میں رہا ہوا۔