درفشاں سلیم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

Sep 01, 2024 | 20:22:PM
درفشاں سلیم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا،درفشاں کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 5 ملین ہو گئی ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گراپ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں کیک پر 5 ملین لکھا ہے جبکہ ساتھ ہی گلدستہ بھی موجود ہے، درفشاں سلیم نے 5 ملین فالوورز ہونے کے بعد مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

 واضح رہے کہ خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ ہیں ان کے فالوورز کی تعداد 14.8 ملین ہے، عائزہ خان دوسرے نمبر پر ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 14.2 ملین ہے۔