ایف بی آر نے جولائی اور اگست میں کتنا ٹیکس اکھٹا کیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) وفاقی ریونیو بورڈ ( ایف بی آر) نے مالی سال 2024 کے جولائی اور اگست میں 1456 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کرلیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے جولائی اور اگست میں 1456 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا، مالی سال کے دو ماہ میں 132 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے، جولائی اور اگست میں مجموعی طور پر 1588 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا۔
جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ2 ماہ میں 616 ارب روپے کا انکم ٹیکس جمع کیا،اس دوران سیلز ٹیکس کی مد میں 572 اور ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 96 ارب روپے جمع کیے گئے، 2 ماہ میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 172 ارب روپے جمع کیے گئے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا ٹیکس ہدف حاصل کر لے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں بھی کمی کا اعلان