موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، سوزوکی نے بڑی آفر متعارف کروا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پیسے ہیں کم تو نہیں کوئی غم، 150 سی سی موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے سوزوکی نے بڑی آفر متعارف کروا دی، سوزوکی نے GS.150 سی سی موٹرسائیکل پر صفر مارک اپ کی پیشکش کر دی ہے۔
کچھ سال پہلے تک ایک بالکل نئی موٹر سائیکل خریدنا ایک مڈل کلاس فرد کی پہنچ میں تھا، تاہم گزشتہ 2 سالوں میں موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں تیزی سے ہونے والے اضافے اور مہنگائی کی وجہ سے اب 70 سی سی موٹرسائیکل خریدنا بھی عام عوام کی، مہنگائی کے باعث لوگوں کے موٹر سائکلیں خریدنا بند کردینے سے کمپنیاں بھی ہڑبڑاہٹ کا شکار ہیں اور اپنی سیلز میں اضافے کیلئے آئے دن نت نئی آفرز پیش کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سٹیٹ بینک کتنی تنخواہ اور کیا مراعات لیتے ہیں؟تفصیلات سامنے آ گئیں
اسی کوشش میں اپنی کاروں کے ماڈلز پر نمایاں رعایت کے بعد پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) نے اب اپنی GS-150 ماڈل کی موٹر سائیکل پر صفر مارک اپ پیشکش متعارف کرائی ہے، سوزوکی نے ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا کہ GS-150 اب آسان ماہانہ قسط پلان کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے، اس آفر میں اہم فوائد شامل ہیں، جیسے صفر مارک اپ اور 25 فیصد ڈاؤن پیمنٹ (پیشگی ادائیگی)۔
مزید برآں خریدار 24 ماہ کے قسط پلان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔