(24 نیوز)ممبئی کی مقامی عدالت نےفرقہ وارانہ ٹویٹس کرنے کے معاملے میں اداکارہ پائل روہتگی کے خلاف تحقیقات کئے جانے کا حکم جاری کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ممبئی کے علاقے اندھیری کی مجسٹریٹ عدالت نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ اداکارہ کی جانب سے کئے گئے متعدد ٹویٹ کئے گئے پیغامات کا مطالعہ کریں اور عدالت میں ایک رپورٹ پیش کریں کہ آیا جن پیغامات کے تعلق سے شکایت کی گئی ہے اس سے کسی کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں ۔
واضح رہے کہ اداکارہ کے خلاف شہر کے ایک وکیل علی کاشف خان دیش مکھ نے مقامی عدالت میں ایک شکایت درج کروائی تھی اور عدالت کو بتایا کہ پائل نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر متعدد مرتبہ ایک مخصوص فرقے کو نشانہ بناتے ہوئے تضحیک آمیز پیغامات روانہ کئے ہیں ۔ایڈووکیٹ دیش مکھ نے عدالت کو بتایا کہ اس سلسلے میں جب انہوں نے مقامی پولیس میں شکایت درج کروائی تو پولیس نے اطمینان بخش کاروائی نہیں کی اور نہ ہی ایف آئی آر درج کی۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ ایکشن ہیرو اجےدیوگن کی آج 52ویں سالگرہ