کورونا نے مزید 83 افراد کی زندگی نگل لی۔ 5234 نئے مریض

Apr 02, 2021 | 09:32:AM

(24نیوز) کورونا وائرس سے  مزید83 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 613 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار 165 ہوگئی جبکہ 5234 نئے مریض سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 234 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 25 ہزار 953، سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار 917، خیبر پختونخوا میں 89 ہزار 255، بلوچستان میں 19 ہزار 610، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 45، اسلام آباد میں 59 ہزار 401 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 984 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 2 لاکھ 97 ہزار 544 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔6 لاکھ 7 ہزار 205 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 384 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 613 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 485، سندھ میں 4 ہزار 504، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 382، اسلام آباد میں 572، بلوچستان میں 209، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 358 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزیدخبریں