بھارت:ریاستی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مغربی بنگال میں 82.8 فیصد آسام میں 77.21 فیصد ووٹنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت میں ہونیوالے ریاستی انتخابات کے موقع پر آسام اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں جمعرات کے روز 77.21 فیصد شہریوں نے اپنے حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ مغربی بنگال میں 82.8 فیصد بھارتی شہریوں نے رائے دہی میں حصہ لیا۔
بھارت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی الیکشن کمیشن نے اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ریاستوں کے 69 اسمبلی حلقوں کے 21،212 پولنگ سٹیشنوں پر دوسرے مرحلے کے انتخابات پر امن تھے۔ الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آسام کے دوسرے مرحلے میں شام 5 بجے تک 39 اسمبلی حلقوں میں 73.03 فیصد ووٹنگ ہوئی اور مغربی بنگال میں دوسرے مرحلے میں شام کے 5 بجے تک 30 اسمبلی حلقوں میں 80.43 فیصد پولنگ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا نے مزید 83 افراد کی زندگی نگل لی۔ 5234 نئے مریض