(24نیوز)سہیون شریف میں لعل شہباز قلندر کے مزار کا گیٹ توڑ کر داخل ہونے والے300 سے زائد زائرین پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر زائرین کی جانب سے زبردستی مزار میں داخل ہونے، پتھرائو کرنے ،اور ہنگامہ آرائی کا معاملہ ، گزشتہ شام زائرین پابندی کے باوجود گیٹ توڑ کرمزار میں زبردستی داخل ہوگئے تھےاورپتھراؤ کیا تھا۔
واضح رہے کہ رینجرز اور پولیس نے مزار پر کنٹرول سنبھالنےکے بعد 300سے زائد زائرین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔گزشتہ رات زائرین پابندی کے باوجود مزار میں زبردستی داخل ہوئے تھے۔