(24 نیوز) بھارت کے شہر حیدرآباد کے بنجاراہلز علاقہ میں نوجوان لڑکی کے اغوا کی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس واردات کے بعد پولیس کو پتہ چلا کہ اس لڑکی کا اغوا نہیں کیاگیا ہے بلکہ اس کا عاشق جھگڑے کے بعد زبردستی اٹھا کراس کو اپنی بائیک پر لے گیا۔ بتایا گیا ہےکہ بنجاراہلز کے علاقے میں مقامی افراد نے سڑک پر ایک نوجوان کی جانب سے لڑکی کو زبردستی طورپر بائیک پر بٹھانے کا منظر دیکھا اوراغوا کا شبہ کرتے ہوئے فوری طورپرپولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے ساتھ ہی پولیس چوکس ہوگئی اور اور اغوا کار کو ڈھونڈنا شروع کر دیا ، بڑی تگ و دو کے بعد پولیس نے اس جوڑے کا پتہ چلایا تاہم پولیس کو معلوم ہوا کہ ان دونوں کا آپس میں جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد نوجوان نے اپنی معشوقہ کا اغوا نہیں کیا بلکہ اس کو زبردستی اپنی بائیک پر بٹھا کرلے گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فرقہ وارانہ ٹویٹس کرنے پر اداکار پائل روہتگی کے خلاف تحقیقات کا حکم