گینگ ریپ یا اندھا قتل، پولیس DNA کرانے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ٹیکسلا گینگ ریپ کے بعد قتل ہونیوالی خاتون کو 7 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا لیکن تاحال پولیس ڈی این اےٹیسٹ کروانے میں ناکام رہی۔
تفصیلات کے مطابق قتل ہونے والی خاتون کے لواحقین نے کہا ہے کہ جان بوجھ کر انصاف کی فراہمی میں تاخیر سے کام لیا جا رہا ہے۔لواحقین نےمزید کہا ہے کہ 7 ماہ سے زائد ہوگئے، پولیس اب تک ڈی این اے تک نہ کروا سکی، رپورٹ نہ آنے پر کیس آگے نہیں بڑھ سکا،۔خاتون کو گزشتہ برس ستمبر میں گینگ ریپ کے بعد قتل کیا گیا، جبکہ پولیس ایس ایچ اوکا کہنا ہے کہ پنجاب فرانزک ایجنسی کو ڈی این اے کیلئے 4 بار یاد دہانی کرائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ لواحقین نے بتایا کہ مطالبہ کرتے ہیں جلد سے جلد ڈی این اے ٹیسٹ تیار کئے جائیں۔یاد رہے ڈی این اے ٹیسٹ پنجاب فرانزک ایجنسی کے ذمے لگائے گئے ہیں۔