جرمنی میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ، رات کا کرفیو نافذ

Apr 02, 2021 | 12:38:PM
جرمنی کا دارالحکومت برلن
کیپشن: برلن شہرمیں کورونا وبا کے دوران رات کا منطر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر آج (جمعہ) سے رات کا کرفیو لگایا جا رہا ہے ، اس کے اوقات رات نو بجے سے صبح پانچ بجے تک ہوں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی میں دو سے زائد افراد کے ایک ساتھ یکجا ہونے پر پابندی رہے گی۔برلن شہر  کے میئر مائیکل مُلیر نے جمعرات کو بتایا کہ متعدد  افراد کے لئے کرفیو ایک زبردست پابندی ہو سکتی ہے اور یہ ایک سنگین رکاوٹ ہو سکتی ہے۔

ادھر برطانوی اخبار کے مطابق حالیہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ ہفتے 70 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی کورونا سے اموات کی تعداد یومیہ 32 تھی۔اخبار کا کہنا ہے کہ ویکسین کے استعمال سے پہلے مجموعی اموات کی دو تہائی اموات 80 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی ہو رہی تھیں لیکن ویکسین استعمال کئے جانے کے بعد یہ تعداد مجموعی اموات کے نصف سے بھی کم رہ گئی ہیں۔اخبار کے مطابق ویکسین استعمال کے بعد 10 ہفتوں کے دوران 70 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی کورونا سے اموات میں 97 فیصد کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا نے مزید 83 افراد کی زندگی نگل لی۔ 5234 نئے مریض