کشمالہ طارق کے بیٹے کی عبوری ضمانت منظور 

Apr 02, 2021 | 13:06:PM

(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان خان کی عبوری ضمانت منظور  کرتے ہوئے 8 اپریل تک پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نےاذلان خان کو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم  دیتے ہوئےفریقین  کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے ریماکس دئیے کہ اذلان خان کو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم پندرہ دن میں ضمانتی مچلکے جمع نہ ہونے پر سیشن کورٹ سے ملنے والی ضمانت منسوخ ہوچکی ہے، ضمانت ہی منسوخ ہوگئی تو ایک ملین کے مچلکوں کا حکم غیر موثر ہوگیا،وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ  جاں بحق ہونے والے شہریوں کے ورثاء سے معافی نامہ ہوچکا ہے۔ زخمی ہونے والے مدعی نے بھی معاف کردیا ۔عدالت ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔

واضح رہے کہ کشمالہ طارق کی گاڑی سے حادثے میں نوجوان شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں