پاکستانی بلے باز محمد رضوان کا منفرد کارنامہ ۔۔۔ نمبر ون بن گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کرکٹ کے بہترین وکٹ کیپر بلے بازوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ یکم جنوری 2020 سے محمد رضوان کم ازکم 1000 گیندوں کا سامنا کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمینوں میں سب سے بہترین اوسط کے مالک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محمد رضوان نے اس عرصہ میں 23 اننگز میں 1411 گیندوں کا سامنا کرکے 47.05 کی اوسط سے 894 رن اسکور کئے ہیں۔ محمدرضوان کے بعد بھارت کے رشبھ پنت کا نام آتا ہے جو اسی عرصہ کے دوران 23 اننگز میں 1050 گیندوں کا سامنا کرکے 44.05 کی اوسط سے 890 رنز بناچکے ہیں۔ انگلینڈ کے وکٹ کیپر جوس بٹلر اس عرصہ میں 38 اننگز میں 1587 گیندوں میں 35.75 کی اوسط سے 1174 رنز سکور کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گلوسٹر شائر کلب نے ویسٹ انڈین کپتان کریگ بریتھ ویٹ کو سائن کر لیا