کورونا کی تیسری لہر میں شدت، حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب حکومت نے 80 سال سے زائد عمر کے افراد کو ان کے گھروں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پر وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہےکہ ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد اور لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح دیکھتے ہوئے چلنے پھرنے سے معذور افراد اور 80 سال سے زائد عمر کے بزرگ افراد کو ان کے گھر پر کل سے کورنا ویکسین لگانے کی سہولت شروع کی جا رہی ہے، شہری 1033 ہیلپ لائن پر کال کر کے موبائل ویکسینیشن سروس سےفائدہ اٹھا سکتےہیں۔
ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد اور لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح دیکھتے ہوئے چلنے پھرنے سے معذور افراد اور 80 سال سے زائد عمر کے بزرگ افراد کو ان کے گھر پر ویکسین لگانے کی سہولت کل سےشروع کی جا رہی ہے
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) April 1, 2021
شہری 1033 ہیلپ لائن پر کال کر کے موبائل ویکسینیشن سروس سےفائدہ اٹھا سکتےہیں pic.twitter.com/qsfVTBVvWd
دوسری جانب کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کورونا ویکسین لگوانے کی ترویج کے لئے متحرک ہوگئے،کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے شہریوں سے کورونا ویکسین کے پراپیگنڈے پر کان نہ دھرنے کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی جانب سے کورونا ٹیسٹ مکمل طور پر فری کئے جارہے ہیں، کہیں بھی فیس وصول نہیں کی جارہی ہے، شہری کورونا کا فری ٹیسٹ کروانے کیلئے ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں، انہیں ایریا کے لحاظ سے ٹیسٹ سینٹر بارے آگاہ کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آگئی، گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران میں مزید 5 ہزار 234 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 83 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 56 ہزار 347 ہے, جبکہ 3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، لاہور کے ہسپتال مریضوں سے بھر گئے،شہر میں آکسیجن سلنڈرز کی بھی قلت پیدا ہوگئی۔ حکومت کی جانب سے لاہور سمیت ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ، تعلیمی ادارے ، شادی ہالز، سینما گھر بند ہیں۔