بھارتی اداکار قادر خان کے بڑے بیٹے کا کینیڈا میں انتقال

Apr 02, 2021 | 15:16:PM
بھارتی اداکار قادر خان کے بڑے بیٹے کا کینیڈا میں انتقال
کیپشن: (فائل فوٹو)اداکار قادرخان اپنے بیٹے عبدالقدوس کے ہمراہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی فلموں کے مرحوم اداکار قادر خان کے بڑے بیٹے عبد القدوس کینیڈا میں انتقال کر گئے ۔ وہ قادر خان کی پہلی اہلیہ کے بڑے بیٹے تھے ۔ عبد القدوس اہل خانہ کے ساتھ کینیڈامیں رہتے تھے اور وہیں ایئرپورٹ پر سیکورٹی افسر کے طور پر کام کرتے تھے ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق 2018 میں قادر خان کا بھی 81 سال کی عمر میں کینیڈامیں انتقال ہوگیا تھا ۔ 21 دسمبر کو قادر خان نے آخری سانس لی تھی ۔ بالی ووڈ میں 300 سے زیادہ فلموں میں اداکاری سے لے کر ڈائیلاگ لکھنے تک کا کام کرنے والے قادر خان نے عذری خان سے شادی کی تھی ۔ ان کے تین بیٹے ہیں ، جن میں سے عبدالقدوس سب سے بڑے تھے۔اداکار ہونے کی وجہ سے قادر خان کے گھر میں اداکاری کا ماحول تھا ۔ بچپن میں جب ان کا بیٹا سرفراز ٹی وی دیکھتا تھا تو ان کا دل کرتا تھا کہ وہ بھی اداکاری کرے ۔ اسی ماحول کو دیکھتے ہوئے سرفراز نے بھی اداکار بننے کے بارے میں سوچا لیکن سرفراز نے کبھی اپنے والد کو اس خواب کے بارے میں نہیں بتایا ۔ قادر خان نہیں چاہتے تھے کہ ان کا کوئی بھی بیٹا اداکار بنے۔حالانکہ سرفراز خان فلموں میں کچھ خاص شناخت نہیں بنا سکے ۔ کہنے کیلئے تو سرفراز نے سلمان خان کے ساتھ فلم’’ تیرے نام‘‘ اور ’’وانٹڈ ‘‘میں کام کیا ہے ۔ اس کے بعد سرفراز اب اپنی ایک ایکٹنگ اکیڈمی چلارہے ہیں ، جس میں وہ نئے لڑکے اور لڑکیوں کیلئے ایکٹنگ ورکشاپ کراتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  فرقہ وارانہ ٹویٹس کرنے پر اداکار پائل روہتگی کے خلاف تحقیقات کا حکم