(24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ہم صوبے میں لاک ڈاؤن نہیں چاہتے بلکہ صرف 2 ہفتے کے لئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنا چاہتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بندرگاہ پر سرگرمیاں اور گڈز ٹرانسپورٹ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند ہونے سے کورونا کی تیسری لہر کا مزید پھیلاؤ رک سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اکیلے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند نہیں کر سکتے، یہ فیصلہ قومی سطح پر ہونا چاہیے، این سی او سی کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ 2 ہفتوں کے لئے بند کرنے کی سفارش کر رہے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بھی بعد ازاں اس بات کی وضاحت کی کہ میڈیا پراس حوالے سے غلط رپورٹنگ کی جا رہی ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے این سی او سی کے اجلاس میں لاک ڈاؤن کی کوئی تجویز پیش کی، اس قسم کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا نے مزید 83 افراد کی زندگی نگل لی۔ 5234 نئے مریض