(24 نیوز) کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں برطانیہ نے پاکستان سمیت چار ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی جانب سے ترتیب دی گئی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں پاکستان کے علاوہ کینیا، بنگلا دیش اور فلپائن کے نام شامل ہیں۔برطانوی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے برطانیہ آنے والوں پر پابندی کا اطلاق 9 اپریل سے ہو گا۔سفری پابندیوں کی ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے صرف برطانوی اور آئرش شہریوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہو گی، ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے برطانیہ آنے والے برطانوی شہریوں کو 10 دن قرنطینہ کرنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار قادر خان کے بڑے بیٹے کا کینیڈا میں انتقال