(24نیوز)وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
وفاق نے بجلی کے بلوں پر عائد نیلم جہلم سرچارج کو ختم کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔2سال سے جمع ہونے والے سرچارجز صارفین کو واپس کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پانچ ارب روپے سے زائد جمع ہونیوالے سرچارج کو واپس کیا جائیگا۔ دس پیسے فی یونٹ کے حساب سے ہر ماہ سرچارجز وصول کئے جا رہے تھے۔ دسمبر 2018 سے اب تک جمع ہونیوالے سرچارجز کا سپیشل آڈٹ کروانے کے بھی احکامات دے دیئے گئے۔ وزارت پاور ڈویژن نے تمام کمپنیوں کے سربراہوں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن نہیں ۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنا چاہتے ہیں:مراد علی شاہ