این اے 249 ضمنی الیکشن ،پاک سر زمین کو بڑا سیاسی دھچکا

Apr 02, 2021 | 17:50:PM

(24 نیوز) این اے 249ضمنی انتخابات سے قبل پی ایس پی کو سیاسی دھچکا ،سمیتاافضل نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی سابق رکن اسمبلی سمیتاافضال جیالی بن گئیں۔ سمیتا افضال آج پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرینگی۔سمیتا افضل ایم کیو ایم کی سابق رکن سندھ اسمبلی رہی ہے سمیتا افضل نے ایم کی ایم چھوڑ کر پی ایس پی میں شمولیت کی تھی۔ 
 سعید غنی نے پریس کانفرنس میں سمیتا افضال کی شمولیت کا اعلان کیا۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ بہت کم خواتین ایم پی ایزمتحرک ہوتی دیکھی سمیتا افضال بھی انہی میں سے ہے پی ٹی آئی جیسی نالائق پارٹی سے پیپلزپارٹی کاموازنہ کیاجائے ہمیں پتہ ہے کون سے کام خود کرنے ہیں کن کاموں کے لئے قیادت کی منظوری ضروری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم صوبے کی ترقی کے لئے سب سے ملکرکام کرنا چاہتے ہیں پہلے گیس کی قیمتیں بڑھی شورمچاتحقیقاتی کمیٹی بنائی منظوری خود دی تھی دواﺅں کی قیمتیں بھی خود بڑہائی پھروزیرکوفارغ کیا ڈالرکی قیمتیں بڑھائی گئی۔ اسد عمرخودکہہ چکا کہ اس کوگورنراسٹیٹ بینک اوروزیراعظم کوپتہ تھا کامرس کاوزیرعمران خان خود ہے اس کی مرضی سے ای سی سی کی سمری آئی ای سی سی نے منظوری دی ۔
انہوں نے کہا کہ معاملہ کابینہ میں آتا ہے توپوچھتے ہیں یہ کس نے کیا عمران خان کاقصورنہیں ہے یاتوانہوں نے خود نہیں پڑھی یاتوکسی اورکے کہنے پر دستخط کردیتے ہیں۔ بحیثیت وزیرمنظوری دیتے ہیں بحیثیت وزیراعظم اعتراض کرتے ہیں اگرحماداظہرنے بن پوچھے سمری دی ہے تواس کوبرطرف کریں نہیں تو جس نے منظوری دی اس کوسامنے لائیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیامیں بدنامی ہوئی عمران خان کوبحیثیت وزیراعظم عمران خان وزیرتجارت قبول نہیں شمولیتوں کے لئے سب سیاسی جماعتوں کے سیاسی لوگوں سے رابطہ ہے شمولیتیں ہوتی رہیں گی کل بھی ایک پریس کانفرنس ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی ڈٹ گئی،حکومت سے اصلاحات پر بات نہ کرنیکا فیصلہ

مزیدخبریں