این اے 249 ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پہلا نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حلقہ این اے 249کے ضمنی الیکشن کی کمپین کے دوران ضابطہ کی خلاف ورزی پر تین سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو پہلانوٹس جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں مختلف سیاسی پارٹی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے تحریک انصاف کے امجد آفریدی ،مسلم لیگ ن کے مفتاح اسمعیل اور ایم اکیو ایم کہ حافظ مرسلین کو وارننگ لیٹر جاری کردیا۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سید ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں ہوگی۔ الیکشن کمپین میں صدر، وزیراعظم،وزیر، مشیر،ارکان قومی صوبائی اسمبلی حصہ نہیں کے سکتے ۔ڈی آر او سینٹر بھی کمپین نہیں چلا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی آر او مستقبل میں بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن ہوگا ۔امیدواروں کو ہر حال میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں :مسلم لیگ ن کا نیا سیاسی اتحاد بنانے کا فیصلہ ۔۔پیپلزپارٹی اور اے این پی فارغ