تاریخی بیروزگاری کی وجہ حکومت اور آئی ایم ایف کی ڈیل ہے، بلاول بھٹو

Apr 02, 2021 | 18:10:PM
تاریخی بیروزگاری کی وجہ حکومت اور آئی ایم ایف کی ڈیل ہے، بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے کہ حکومت امیروں کوریلیف اورغریبوں کوتکلیف دے رہی ہے،پی ٹی آ ئی اور آئی ایم ایف ڈیل کی وجہ سے آج تاریخی بیروزگاری ہے،ملک کے معاشی بحران کی وجہ عمران خان کی حکومت ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ احکامات کے باوجوددوبارہ گنتی کاعمل شروع نہیں ہورہا،حکومت نیب اوردیگراداروں کو استعمال کررہی ہے،جیالے پیپلزپارٹی کےساتھ تھے ہیں اوررہیں گے،2018میں کوشش کی گئی کہ عوامی نمائندے منتخب نہ ہوں،2018کے الیکشن میں ملک بھرمیں دھاندلی ہوئی،ہمارے جیالوں کو دباو میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اپوزیشن کیخلاف نیب کو استعمال کیا جارہا ہے،مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں،حکومت اپنے اداروں کوآئی ایم ایف کے سپردکررہی ہے،آرڈیننس سے پاکستان کا اپنا ہی سٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے کہنے پر چلے گا،ان کاکہناتھا کہ سٹیٹ بینک آرڈیننس کو چیلنج کریں گے، 2وزراکے بدلنے کے باوجودتبدیلی نہیں آئی،3سال میں 2وزیرخزانہ تبدیل ہوئے لیکن پالیسی ایک ہی ہے،سابق صدرزرداری نے کہاتھاکہ نیب اورمعیشت ساتھ نہیں چل سکتے،آج سب یہ مان رہے ہیں کہ نیب اورمعیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ پی ٹی آئی اورآئی ایم ایف کی ڈیل وجہ سے ملک میں بیروزگاری ہوئی،سلیکٹڈ وزیراعظم معیشت کونہیں چلاسکتا ،ندیم بابرکوقربانی کابکرابنایاگیاہے،کہاگیاکہ پیپلزپارٹی اورن لیگ کاساتھ چلنامشکل ہے،ڈمی کمپنیاں بناکرٹھیکے دیئے گئے،ان کاکہناتھا کہ نیب نے پاکستان کو16ملین ڈالرکانقصان پہنچایا،اسکاحساب کون دےگا؟جنگ زدہ افغانستان کی ترقی بھی پاکستان سے زیادہ ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ مولانافضل الرحمان اورمریم نوازکی صحت کیلئے د±عاگوہوں،مولانافضل الرحمان ہم سے ناراض نہیں ہوسکتے،مولانافضل الرحمان اورمریم نواز سے اچھے تعلقا ت ہیں،ہمیں چھوٹے چھوٹے اختلافات کوملکرختم کرناچاہئے۔

یہ بھی پؑڑھیں:  این اے 249 ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پہلا نوٹس جاری