(24 نیوز)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ووٹ چور اور پولنگ عملہ کو اغوا کرنیوالے ہار گئے ، سپریم کورٹ کے فیصلے سے عوام کی جیت ہوئی۔
(24 نیوز)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ تعالی کا شکرادا کرتے ہیں، ووٹ کی عزت ہوئی ۔ الیکشن کمیشن کے تاریخی فیصلے کو سپریم کورٹ نے قائم رکھا، ایسے فیصلوں سے آنے والا ہر الیکشن محفوظ ہوگا ۔الحمداللہ مسلم لیگ (ن)سرخرو ہوئی۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ10 اپریل کو ایک بار پھر انشااللہ فتح شیر کی ہوگی ۔ پہلے بھی ہم نے الیکشن جیتا تھا، ڈسکہ میں پھر جیتیں گے کیونکہ عوام نے اپنے ووٹ کا پہرہ دیا، پھر دیں گے ۔عوام نے اپنے ووٹ کی حفاظت کا تہیہ کرلیا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ ہر پولنگ سٹیشن کوووٹ کی حفاظت کا مورچہ بنائیں گے ،ہم نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی کیونکہ مسلم لیگ (ن)عوام کی خدمت کرنا جانتی ہے ۔مسلم لیگ (ن)نے پہلے بھی عوام کو دکھوں اور تکالیف سے نجات دلائی تھیں، انشااللہ یہ خدمت آئندہ بھی ہم ہی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :این اے 249 ضمنی الیکشن ،پاک سر زمین کو بڑا سیاسی دھچکا