14 لاکھ روپے میں 3 مرلے کا گھر۔۔حکومت نے سکیم تیا رکر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب حکومت کی سستے گھروں کی سکیم، محکمہ ہاﺅسنگ پنجاب نے 14 لاکھ روپے میں 3 مرلے کا گھر دینے کی شرائط طے کرلیں، ماہانہ 60 ہزار روپے سے کم آمدن والے شہری 12 ہزارکی قسط پر گھر لے سکیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کم آمدن والے افراد کے لیے حکومت پنجاب سستا گھر سکیم شروع کر رہی ہے، جس سے ایسے شہری جن کی ماہانہ ذرائع آمدن 60 ہزار روپے سے کم ہے ان کو یہ گھر بنا کے دیئے جائیں گے۔حکومت نے ابتدائی طور پر کم ذرائع آمدن والے افراد کو گھر دینے کے لیے چند شرائط بھی تیار کی ہیں، جس میں شہری کی آمدن تو مشروط ہے ہی لیکن ساتھ ہی جس تحصیل میں ہاﺅسنگ سکیم ہوگی اسی تحصیل کے افراد کو گھر ملے گا۔
کم آمدن والے افراد کو بینک سے 10 لاکھ روپے کا قرض بھی آسانی سے مل سکے گا، شہری کا کسی بھی اور سرکاری ہاﺅسنگ سکیم میں کوئی پراپرٹی نہ ہونا لازم ہے، جبکہ ماہانہ ذرائع آمدن، بینک اکاﺅنٹ کی تفصیلات، موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کی دستاویزات دینا ہوں گی۔
دوسری جانب بارہ ایکٹر سے کم زرعی رقبے والے کاشتکار بھی ہاﺅسنگ سکیم میں گھر لینے کے اہل ہونگے، گھر دس سال کے لیے کرائے پربھی نہیں دیا جاسکے گا، فی الحال شہر میں یہ سکیم رائے ونڈ تحصیل میں شروع کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔تاریخی بیروزگاری کی وجہ حکومت اور آئی ایم ایف کی ڈیل ہے، بلاول بھٹو