کورونا ،مساجد بند کرنے کا فیصلہ

Apr 02, 2021 | 18:48:PM
کورونا ،مساجد بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کورونا کیسز میں اضافہ کے بعد وزارت اسلامی امور نے 5 شہروں کی 11 مساجد کو عارضی طور پر بند کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مساجد میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز سامنے آنے پر وزارت اسلامی امور کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ 54 دنوں میں 441 مساجد کو عارضی طورپر بند کرکے انکی مکمل سینی ٹائزنگ کرنے کے بعد 416 مساجد کو دوبارہ کھول دیاگیا۔ 
 اسلامی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قصیم ریجن کی چار مساجد میں 4 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ مکہ ریجن کی 3 مساجد ، ریاض میں دو شمالی حدود اور الجوف ریجن کی ایک ایک مسجد میں کورونا کیسز سامنے آئے تھے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ سال کورونا کیسز میں اضافہ کے باعث مساجد کو بند کردیا گیا تھا جس کے بعد کورونا کیسز کم ہونے پر ایس او پیز کے مطابق نماز اور دیگر دینی مذہبی تقریبات کی اجازت دے دی گئی تھی ، دوبارہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث جن مساجد میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں انہیں بند کرکے سینی ٹائزنگ کے بعد کھولا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں :کورونا کیسز میں اضافہ کے بعد وزارت اسلامی امور نے 5 شہروں کی 11 مساجد کو عارضی طور پر بند کردیا۔