تحریک انصاف کے ایم این اے صداقت علی عباسی کاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Apr 02, 2021 | 18:53:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے صداقت علی عباسی کاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے وارجاری ہیں، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی میں وائرس کی تشخیص ہو گئی، صداقت علی عباسی کاکہناہے کہ گھر میں موجود ہوں اور قرنطینہ کرونگا،ان کاکہناتھا کہ ڈاکٹرز سے رابطے میں ہوں ،ڈاکٹرز نے مجھے آرام کا مشورہ دیاہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے  مزید83 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 613 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار 165 ہوگئی جبکہ 5234 نئے مریض سامنے آگئے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 234 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 25 ہزار 953، سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار 917، خیبر پختونخوا میں 89 ہزار 255، بلوچستان میں 19 ہزار 610، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 45، اسلام آباد میں 59 ہزار 401 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 984 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 2 لاکھ 97 ہزار 544 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔6 لاکھ 7 ہزار 205 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 384 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 613 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 485، سندھ میں 4 ہزار 504، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 382، اسلام آباد میں 572، بلوچستان میں 209، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 358 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزیدخبریں