(24نیوز) رمضان المبارک میں تمام مساجد نماز، تراویح اور ختم قرآن کےلئے کھلی رہیں گی۔
وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک میں مساجد نماز، تراویح اور ختم القرآن کےلئے کھلی رکھنے کا فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور اور صوبوں کی مشاورت سے کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ گزشتہ سال کی طرح 20 نکاتی احتیاطی تدابیر کے تحت مساجد میں عبادات کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران مساجد میں آنے والے نمازیوں سے ماسک لگانے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔کورونا ،مساجد بند کرنیکا فیصلہ