گلگت بلتستان پاکستان کا صوبہ بننے جارہا ہے، شیخ رشید

Apr 02, 2021 | 20:28:PM

(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا صوبہ بننے جارہا ہے۔
میڈیاسے گفتگو میں شیخ رشید نے گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنائے جانے کی تصدیق کی۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں سی پیک کے تحت دیامر بھاشا ڈیم بنایا جارہا ہے۔وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پاک چین بارڈر کھولنے میں دیر ہورہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین سے جو بھی سیاح پاکستان آئے، ان کو ویزا جاری ہوگا، ہم تو تمام ممالک کیلئے ای ویزا لارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی سمری کا مسترد ہونا کابینہ کاکشمیر پالیسی پر عدم اعتماد ہے، رضا ربانی

مزیدخبریں