رمضان سے قبل مہنگا ئی بے قابو،چینی، آٹا اور گھی مزید مہنگے

Apr 02, 2021 | 21:25:PM
 رمضان سے قبل مہنگا ئی بے قابو،چینی، آٹا اور گھی مزید مہنگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 15 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 24 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت نے ایک بار پھر سنچری مکمل کر لی اور چینی اوسط ایک روپے 90 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی، چینی کی اوسط فی کلوقیمت 100 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔ مٹن کی اوسط فی کلو قیمت 10 روپے 53 پیسے بڑھی جبکہ بیف کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 44 پیسے کا اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتے گھی 83 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ دودھ 12 پیسے فی کلو، دہی 23 پیسے فی کلو اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ایک روپے 9 پیسے مہنگا ہوا۔
رپورٹ کے مطابق اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے کیلا 2 روپے 14 پیسے اور انڈے 5 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔مرغی 21 روپے 92 پیسے فی کلو اور ٹماٹر 2 روپے 68 پیسے فی کلو سستے ہوئے جبکہ پیاز 68 پیسے اور آلو 29 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ رواں ہفتے دال چنا، دال مسور، دال ماش اور ایل پی جی کی قیمتیں بھی کم ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:صبا قمر نےعظیم خان سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی