موسم کیسا رہیگا، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا، پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم ، بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ سبی، کوہلو، لسبیلہ، پسنی اور تربت میں کل موسم گرم رہنے کی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں کل موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات آج ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت میں مٹھی، چھور، دادو، لسبیلہ 43، پسنی اور تربت میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد 12، لاہور 17، کراچی 21، پشاور 19، کوئٹہ 09، گلگت10 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
مظفر آباد 09، مری 08، فیصل آباد 13، ملتان 17، سری نگر 06، جموں 19 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ لہہ منفی 04، پلوامہ 03، اننت ناگ 04، شوپیاں 05، بارہ مولہ 03 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :چلتی ٹرین سے لوہا چوری کرنے والا بچہ، ویڈیو دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیںگے