پی ڈی ایم کا پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کرنےکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )نے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی 8 جماعتوں کے رہنماﺅں کامشاورتی اجلاس ہوا،ذرائع کے مطابق 8 جماعتوں نے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس دینے پر اتفاق کیا،سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی منظوری سے شوکاز نوٹس جاری کیاجائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں27 سینیٹرزکا سینیٹ میں آزاداپوزیشن اتحاد قائم کرنے پر اتفاق کیاگیا، اس کے علاوہ عید سے پہلے سربراہی اجلاس طلب کرنے پر بھی اتفاق کیاگیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت بہتر ہونے پر سربراہی اجلاس طلب کیاجائے گا۔ذرائع کاکہناہے کہ8 جماعتوں نے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو اظہاروجوہ کا موقع دینے کافیصلہ کیا ہے،ایک موقع دیاجائے گا اس کے بعد پی ڈی ایم سے خارج کردیاجائے ۔
یہ بھی پڑھیں: چلتی ٹرین سے لوہا چوری کرنے والا بچہ، ویڈیو دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیںگے