(24 نیوز)قومی ایئر لائن (پی آئی اے)نے مانچسٹر کیلئے اسلام آبادسے دو طرفہ 4اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق 6اور 7 اپریل کو آپریٹ کی جانے والی ان پروازوں پر 14 سومسافرسفر کریں گے،پی آئی اے کی 9 اور11 اپریل کی دوطرفہ شیڈول پروازیں پابندی کے تحت آپریٹ نہیں کی جائیں گی،اضافی پروزاوں کے ذریعے برطانیہ میں واپسی کے منتظرپاکستانی شہریوں کی واپسی ممکن ہو گی۔
پی آئی اے کا مانچسٹر کیلئے اسلام آبادسے دو طرفہ 4اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ
Apr 02, 2021 | 22:38:PM