ملتان: آنکھوں کا آپریشن کرانے والے16 افراد بینائی سے محروم

Apr 02, 2021 | 23:11:PM
ملتان: آنکھوں کا آپریشن کرانے والے16 افراد بینائی سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملتان کے نجی ہسپتال میں آنکھوں کے سرجن کی مبینہ غلطی کی وجہ سے 16 افراد کی بینائی چلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں صحت کارڈ سکیم میں شامل 16 افراد کو آپریشن کیلئے بلایا گیا تھا۔ تمام افراد کے آپریشن ایک ہی دن میں کئے گئے۔اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کے مطابق آپریشن کرانے والے تمام افراد مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپریشن کرانے والوں میں سات خواتین بھی شامل ہیں۔
ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جن 16 افراد کی آنکھوں کے آپریشن کیے گئے ان میں سے کسی کی بھی بینائی واپس نہیں آئی ہے۔اطلاعات کے مطابق آپریشن کرانے والے افراد نہایت غریب اور محنت کش طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔