پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات، ترین گروپ نے وزارت اعلیٰ مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی قیادت میں ناراض ارکان کے گروپ نے اپوزیشن اتحاد سے پنجاب میں حمایت کے بدلے وزارت اعلیٰ مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق ندیم افضل چن کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ترین گروپ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے وفدنے ترین گروپ سے لیگی وزیراعلیٰ کے امیدوارکےلئے ووٹ کی درخواست کی جبکہ ترین گروپ نے متحدہ اپوزیشن سے وزارت اعلیٰ ہی مانگ لی ہے۔ملاقات کے بعد ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ترین گروپ نے حتمی فیصلے کے لئے کل تک کاوقت مانگا ہے، ہم نے ملاقات کے بارے میں مسلم لیگ (ن)کو آگاہ کردیاہے۔
خیال رہے اس سے پہلے وفاقی وزیرمونس الٰہی نے ترین گروپ سے ملاقات کی اور حمایت مانگی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد سے پہلے۔۔عمران خان کو بڑا جھٹکا