(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار اور جہانگیر ترین کی لندن میں اہم سیاسی بیٹھک ہوئی جس میں سابق وزیر خزانہ نے حمزہ شہباز کیلئے ووٹ مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار اور جہانگیر ترین کی ملاقات ہوئی،دونوں کے درمیان ملاقات لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی ،2 گھنٹے کی ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ اسحاق ڈار نے جہانگیر ترین کی فون پر نوازشریف سے بات کرائی ،دونوں رہنماﺅں میں ملاقات میں مرکز اور پنجاب کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر بھی گفتگوہوئی۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے حمزہ شہباز کیلئے ووٹ بھی مانگا،جہانگیر ترین نے کہاکہ اپنے ساتھیوں سے مشورہ کررہے ہیں ۔
اسحاق ڈار اور جہانگیر ترین کی لندن میں اہم سیاسی بیٹھک
Apr 02, 2022 | 00:45:AM